پرکاش پرب کے موقع پر راہل نےمبارکباد دی

0
201

نئی دہلی ، یکم مئی: کانگریس کےسابق صدر راہل گاندھی نے سکھوں کے نویں گرو تیغ بہادر کے 400 ویں پرکاش پرب کے موقع پرہفتے کے روز کو ملک کے باشندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے سھی سے وبا سے بچاؤ کے رہنما خطوط پرعمل کرنے کی اپیل کی ۔

 پرکاش پرب کے موقع پر راہل نےمبارکباد دی

مسٹر گاندھی نے کہا ’’ گورو تیغ بہادر صاحب کے پرکاش پرب پر آپ سبھی کو مبارکباد ۔ اس مشکل وقت میں ہمیں ایمان اور بھائی چارے کی طاقت سے ایک دوسرے کا ساتھ دینا پڑے گا ۔ صحت کے متعلق تمام پروٹوکول کے ضابطوں پر عمل کریں ، سلامت رہیں ‘‘ ۔

گورو تیغ بہادر سکھوں کے پہلے گورو نانک صاحب کے بتائے ہوئے راستے پر عمل پیرا ہوئے اور ان کے 115 چھند مقدس گورو گرنتھ صاحب میں شامل ہیں۔ وہ ایک انقلابی عہد ساز تھے اوروہ زندگی بھر انسانی معاشرے کی ترقی اور معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کے خاتمے کے لئے لڑتے رہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here