پروفیسر ارون کمار کا انتقال

0
108

پٹنہ، 15 اپریل : بہار قانون ساز کونسل کے سابق چیئرمین پروفیسر ارون کمار کا گزشتہ رات انتقال ہوگیا۔ وہ تقریباً 90 برس کے تھے۔

پروفیسر ارون کمار کا انتقال

قانون ساز کونسل کے رابطہ عامہ اجیت رنجن نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ بزرگ سابق چیئرمین پروفیسر ارون کمار گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے۔ ان کا علاج بھی چل رہا تھا۔ بدھ کی تاخیر شب راجدھانی پٹنہ کے پٹیل نگر واقع رہائش گاہ پر ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کے تین اولاد ہیں۔

واضح رہے کہ مسٹر ارون کمار ، برٹش ہندوستان میں بہار کے روہتاس ضلع کے مچھن ہٹا (درگاوتی) میں 2 جنوری 1931 کو پیدا ہوئے تھے ، انہوں نے پوسٹ گریجویٹ تک تعلیم حاصل کی۔ وہ 5 جولائی 1984 سے 3 اکتوبر 1986 تک قانون ساز کونسل کے چیئرمین اور 16 اپریل 2006 سے 4 اگست 2009 تک کونسل کے ایگزیکٹو چیئرمین رہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here