فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری میں پیداوار پر مبنی ترغیبی اسکیم منظور

0
129

نئی دہلی : حکومت نے پھلوں اور سبزیوں کوضائع ہونے سے بچانے ، برآمدات میں اضافے، روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور کاشتکاروں کو اپنی فصلوں کی منافع بخش قیمتیں فراہم کرنے کے پیش نظر فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے لئے پیداوار پر مبنی ترغیبی اسکیم(پی ایل آئی) کومنظوری دے دی ہے

فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری میں پیداوار پر مبنی ترغیبی اسکیم منظور

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت بدھ کے روز منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں اس اسکیم کے لئے 10900 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔

اس اسکیم کے تحت سمندری پیداوار کو بھی شامل کیا گیا ہے ، جس سے ساحل سمندر کی ریاستوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ انڈوں سے بنی مصنوعات کو بھی اس اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر خوراک و رسد پیوش گوئل نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت کے اس فیصلے سے عالمی معیار کی خورد و نوش کی مصنوعات تیار کی جاسکیں گی اور غیر ملکی سرمایہ کاری سے برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیار کھانے کی بہت طلب ہے۔ اس کے ساتھ نامیاتی غذا اور دودھ سے تیار ہونے والی مصنوعات کی بھی بہت زیادہ مانگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت سمندری پیداوار کو بھی شامل کیا گیا ہے ، جس سے ساحل سمندر کی ریاستوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ انڈوں سے بنی مصنوعات کو بھی اس اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ حکومت کا تخمینہ ہے کہ اس کی وجہ سے تقریبا ڈھائی لاکھ افراد کو ملک میں روزگار ملے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here