اسرائیل نوازی، متحدہ عرب امارات کا ایک اور اعزاز

0
128

قدس کے غاصبوں کے بائيکاٹ میں شامل امریکی فہرست سے متحدہ عرب امارات باہر ہوگیا۔

اسرائیل نوازی، متحدہ عرب امارات کا ایک اور اعزاز

امریکہ میں متحدہ عرب امارات کےسفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے امارات کو صیہونی حکومت کے بائیکاٹ والے ممالک کی فہرست سے نکال لیا ہے۔

یواے ای سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنیوں کیلئےابراہام معاہدوں سےفائدہ اٹھانے میں آسانی ہوگی۔ یواے ای نے اگست 2020 میں خود ساختہ اسرائیلی ریاست کا مالی بائیکاٹ ختم کردیا تھا۔

متحدہ امارات کے سربراہ “خلیفہ بن زید النہیان” نے ایک فرمان جاری کرکے قدس کی غاصب حکومت کے بائیکاٹ سے متعلق دہائیوں پرانا ملکی قانون منسوخ کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور اقتصادی روابط باضابطہ طور پر بحال ہو گئے ہیں۔

امارات کے سربراہ خلیفہ بن زید النہیان کے فرمان میں تعلقات قائم کرنے کی توثیق کی گئی ۔ اس طرح صہیونی اداروں اور افراد کے ساتھ تجارتی معاہدے اور سمجھوتے کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

اسی طرح اب غاصب اسرائيل کی تیار کردہ تمام مصنوعات اور سامان کو متحدہ عرب امارات میں داخلے اور فروخت کی اجازت ہو گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here