بیوی پرینکا چوپڑا نہیں بلکہ اس بالی ووڈ اداکارہ کے گانے سنتے ہیں نک جونس

0
288

پرینکا چوپڑا اور نک جونس کی جوڑی سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں سرفہرست ہے ۔ پرینکا اکثر جونس برادران کے میوزک ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اتنا ہی نہیں خبریں تو یہ بھی تھیں کہ جونس برادران کو واپس ایک ساتھ لانے والی اور ان کا بینڈ پھر سے شروع کروانے والی بھی دیسی گرل پرینکا ہی ہیں ۔

دراصل نک جونس اور ان کے دونوں بھائیوں کے درمیان رشتہ کچھ اچھا نہیں تھا ، جس کی وجہ سے جونس برادران کا بینڈ بھی تقریبا ختم ہوگیا تھا ، لیکن پرینکا چوپڑا نے نہ صرف تینوں بھائیوں کی دوریاں ختم کروائیں بلکہ ان کا بینڈ بھی دوبارہ شروع کروانے میں مدد کی اور اب ان تینوں بھائیوں کا یہ بینڈ ایک مرتبہ دھوم مچا رہا ہے ۔

ایک طرف جہاں پرینکا چوپڑا ہالی ووڈ کی فلموں اور ویب سیریز میں اپنی شناخت بنا رہی ہیں وہیں دوسری طرف دیسی گرل کا ارادہ ہے کہ ان کے شوہر نک جونس بھی بالی ووڈ میں انٹری کریں۔ حال ہی میں نک جونس کے بالی ووڈ ڈیبیو کے سوال پر پرینکا نے کہا کہ نک بالی ووڈ میوزک کے کافی بڑے مداح ہیں ۔

یہاں تک کہ شو کیلئے اسٹیج پر جانے سے پہلے وہ اکثر ڈریسنگ روم میں بالی ووڈ کے گانے بجاتے ہیں ۔ کرینہ اور سونم کپور کی فلم ویر دی ویڈنگ کا ایک گانا نک کے میک اپ روم میں اکثر بجتا ہے ۔ تینوں بھائی اسٹیج پر جانے سے پہلے بالی ووڈ گانے پر ایک دوسرے کو ہائی بولتے ہیں ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here