پرنس فلپ کو بچپن ہی سے کرکٹ سے بے لوث محبت تھی

0
143

ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ99 برس کی عمر میں چل بسے، ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت پرانگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پرنس فلپ کو بچپن ہی سے کرکٹ سے بے لوث محبت تھی

شہزادہ فِلپ نے کھیلوں کے فروغ کیلئے تاریخی اقدامات کئے، وہ شاہی خاندان کے اب تک کے بہترین کرکٹر رہے، وہ کرکٹ کے دیوانے ہونے کے ساتھ ساتھ باصلاحیت آل راؤنڈر بھی تھے۔

ڈیوک نے دو دفعہ (1949-50 اور 1974-75) ایم سی سی کے صدر کی حیثیت سے اپنی کی خدمات انجام دیں اور ایم سی سی کے اعزازی رکن بنے۔

ان کو بچپن ہی سے کرکٹ سے بے لوث محبت تھی، انہوں نے اسکول کے زمانے سے ہی کرکٹ کھیلنا شروع کیا اور گورڈن اسٹوون اسکول کی پہلی ٹیم میں کپتانی کے فرائض بھی انجام دیئے۔

کہا جا تا ہے کہ وہ ٹینس لان، ونڈ شیم مور میں نوکروں کے ساتھ کرکٹ پریکٹس کرتے تھے، فلپ اور ان کی اہلیہ ملکہ ایلزبتھ دوم پہلے ونڈ شیم مور میں رہا کرتے تھے۔

پرنس فلپ کرکٹ سے محبت کی وجہ سے نیشنل پلیئنگ فیلڈز ایسوسی ایشن (این پی ایف اے) سے وابستہ ہوئے اور 1947 سے 2013 تک وہ این پی ایف اے کے صدر کے عہدے پر فائز رہے ۔ 2013 میں ان کے پوتے ڈیوک آف کیمیرج، پرنس ولیم کوان کا جانشین مقرر کیا گیا۔

این پی ایف اے ایک برطانوی خیراتی ادارہ ہے۔ 1920 میں بریگیڈیئر جنرل رگینالڈ کینٹش اور ڈیوک آف یارک نے اس چیئریٹی کی بنیادر رکھی جس کا مقصد پارکس اور گرین اسپیس کی حفاظت کرنا اور برطانوی شہروں اور قصبوں میں کھیلوں وتفریحی کے مقامات کو دسترس میں لانا ہے۔

پرنس فلپ لارڈز ٹریورنرز (یو کے یوتھ کرکٹ اینڈ ڈس ایبلٹی اسپورٹس چیئریٹی) کے پیٹرن چیف رہے اور آخری لمحے تک کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرتےرہے۔

پرنس فلپ لارڈز ٹریورنرز (یو کے یوتھ کرکٹ اینڈ ڈس ایبلٹی اسپورٹس چیئریٹی) کے پیٹرن چیف رہے اور آخری لمحے تک کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرتےرہے۔

انہوں نے ٹریورنرز الیون ٹیم کی نمائندگی بھی کی اور اس چیئریٹی کے سرپرست اعلیٰ بھی رہے۔ انہوں نے لارڈر ٹریورنرز ای سی بی ٹرافی بھی متعارف کروائی۔

77بعد کاؤنٹی چیمپئن بننے والی ٹیم لنکا شائر کو بکنگھم پیلس میں ایک تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا اور ڈیوک آف ایڈنبرا نے ٹیم کے کپتان کو ٹرافی پیش کی اور کپتان گلین چیپل نے بکنگھم پیلس کے دورہ کو ایک بہت بڑا اعزاز قرار دیا تھا۔ یہ خیراتی ادارہ ہر سال کاؤنٹی چیمپئن ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کرتا ہے۔

ملکہ الزبتھ اور ڈیوک ہمیشہ سے کرکٹ کے دیوانے رہے، اس شاہی جوڑے نے 2019 ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور نیوزی لینڈ کیخلاف فائنل میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here