ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ انتقال کرگئے

0
164

ڈیوک آف ایڈنبرا ملکہ برطانیہ کے شوہرشہزادہ فلپ انتقال کرگئے۔ اُن کی عمر 99 برس تھی۔ بکنگھم پیلس کے مطابق شہزاد فلپ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔

ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ انتقال کرگئے

بیکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں ملکہ کی جانب سے انتہائی دکھ کے ساتھ ان کے شوہر پرنس فلپ، ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کا اعلان کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پرنس فلپ جمعہ کی صبح ونڈسر کاسل میں انتقال کرگے۔ پرنس فلپ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے، انہیں 16 فروری کو کنگ ایڈورڈ اسپتال لندن میں داخل کرایا گیا تھا۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے شہزادہ فلپ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لاتعداد نوجوانوں کے لیے ایک مثال تھے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ فلپ نے شہزادی الزبتھ سے 1947 میں ان کے ملکہ بننے سے تقریباً 5 سال قبل شادی کی تھی، برطانیہ کی تاریخ کا سب سے زیادہ عرصے تک قائم رہنے والا شاہی جوڑا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here