ہم نے چیلنجز کو چیلنج کیا:مودی

0
196

 لکھنؤ:25 دسمبر(یواین آئی) اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی مورتی کی نقاب کشائی اوراٹل میڈیکل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ سے ہمیں لگاتا چیلنجز مل رہے ہیں اور ہم نے چیلنجز کو چیلنج دینے کا عزم مصمم کررکھا ہے۔

ہم نئے سال میں بھی اسی یقین کے ساتھ داخل ہورہے ہیں۔ یوپی لوک بھون میں سابق وزیراعظم کی 25 فٹ اونچی مورتی کی نقاب کشائی کرنے کے بعد وزیر اعظم نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی کانسے کی یہ مورتی ہمیں ان کے نظریات اور اقدار کی ہمیشہ یاد دلائے گا۔ آنجہانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کہا کرتے تھے کہ ہم زندگی کو ٹکڑوں میں نہیں دیکھ سکتے ہمیں اسے مجموعی طورپر دیکھنا ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مسقبل میں ہمارا تجزریہ دو نکات پر ہوگا۔ ایک یہ کہ وراثت میں ملے مسائل کو ہم نے کیسے حل کیا اور ملک کی ترقی کی کوششوں میں ہم نے کتنی مضبوط بنیادرکھی ہے۔

ہمیں اپنے حقوق اور ذمہ داریوں دونوں کو ایک ساتھ یاد رکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیتا ت کی دستیابی جہاں ہمارا حق ہے تووہیں اس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014آرٹیکل 370 کو وراثت میں ملا بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہم نے کشمیر سے 370 ہٹایا اور کافی اچھے طریقے سے اٹھایا۔انہوں نے شہریت(ترمیمی) قانون پر بولتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو لمبے عرصے سے ہندوستان کی شہریت نہیں ملی تھی اور وہ کافی پریشان تھے ہم نے ان کو شہریت دینے کا کام کیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here