وزیراعظم مودی نے واجپئی کویاد کیا

0
56

نئی دہلی:  وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کی صبح سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی 96 ویں یوم پیدائش پر ان کی سمادھی ’سدیو اٹل‘ پر خراج عقیدت پیش کئے۔
مسٹر مودی نے آج صبح واجپئی کی سمادھی کا دورہ کیا اور گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، دیگر مرکزی وزراء اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے۔
اس سے قبل مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا ’’سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی جی کو یوم پیدائش پرخراج عقیدت ۔ ا پنی بصیرت افروز قیادت میں انہوں نے ملک کو ترقی کی بے مثال بلندیوں پر پہنچایا ۔ ایک مضبوط اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر کے لئے ان کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘‘۔

خیال رہے واجپئی تین بار ہندوستان کے وزیر اعظم رہے۔ وہ ہندی کے ایک شاعر ، صحافی اور بہترین ترجمان تھے۔ وہ بھارتیہ جن سنگھ کے بانیوں میں سے تھے اور 1968 سے 1973 تک اس کے صدر رہے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بانی بھی تھے۔ ان کی پیدائش 25 دسمبر 1924 کو گوالیار میں ہوئی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here