امریکہ میں ایک سامن مچھلی کی قیمت دو بیرل تیل سے بھی تجاوز کرگئی

0
48

الاسکا: کووڈ 19 کے وار اور کورونا وائرس کی یلغار سے خوفزدہ امریکیوں کےنزدیک مچھلیاں، جھینگے اور دیگر سمندری غذائیں اس وقت ہرطرح کے جراثیم سے پاک ہیں ۔ اس کےبعد ان کے استعمال میں کئی گنا اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہاں تک کہ الاسکا کی مشہور کنگ سامن مچھلی کی قیمت دوبیرل تیل کی قیمت سے تجاوز کرچکی ہے۔

اوسط گیارہ پاؤنڈ کی ایک کنگ سا من اس وقت 116 ڈالر میں بک رہی ہے جبکہ امریکہ میں دو بیرل تیل کی قیمت 115 ڈالر اور 40 سینٹ کے لگ بھگ ہے۔ اس کے بعد آن لائن سی فوڈ کے آرڈر ایک ارب ڈالر کی ریکارڈ سیل پر آگئے ہیں۔ دوسری جانب مارکیٹوں اور مال میں بھی تازہ اور منجمند سمندری غذاؤں کی فروخت کئی گنا بڑھی ہے۔

دنیا بھر میں سی فوڈ کی فروخت پر نظررکھنے والی تنظیم آئی آر آئی کے مطابق دکانوں میں فروخت ہونے والے تازہ سی فوڈ کی فروخت میں 28 فیصد (871 ملین ڈالر) اور سامن کی فروخت میں 19 فیصد (دواعشاریہ دو ارب ڈالر) اضافہ ہوا ہے۔ تازہ کیکڑوں کی فروخت 62 فیصد بڑھی۔
اس طرح منجمند سی فوڈ کی مجموعی فروخت میں 35 فیصد اضافے کے ساتھ اس کی فروخت 7 ارب ڈالر تک ہوچکی ہے۔ ان میں منجمند شرمپ کی فروخت میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here