کفایتی قیمتوں میں ہاؤس ، خیراتی اسکول اور اسپتال بنانے کی اسکیم

0
163

یوپی شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کی پریس کانفرنس

لکھنؤ۔ اترپردیش شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین علی زیدی نے کہا کہ شیعہ وقف بورڈ وقف کی خالی پڑی زمینوں پر غریب ضرورت مندوں کے لئے ہاؤسنگ اسکیم بنانے پر کام کررہا ہے۔ راجدھانی لکھنؤ میں کئی متولیوں سے اس تعلق سے بات چل رہی ہے۔ اسی کے ساتھ کرائے کے طور پر ملنے والی رقم سے وقف بورڈ کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ مسٹر زیدی پیر کو اندرا بھون واقع وقف بورڈ دفتر میں بورڈ کے 1 سال کے مدت کار میں ہوئے کاموں کی جانکاری دے رہےتھے۔

مسٹر زیدی نے کہا کہ وقف بورڈ کے چیئرمین کا بلامقابلہ انتخاب جیتنے کے بعد اب تک بورڈ کی آمدنی میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے،جو ایک بڑی بات ہے۔ بورڈ کی آمدنی بڑھنے سے بورڈ افسران اور ملازمین کو ہر ماہ وقت سے تنخواہ ملنے کے ساتھ ہی دفتر کو بدعنوانی پاک رکھنے کا کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وقف بورڈ انتظام و تحفظ کے لئے ملازمین وقف بورڈ میں آنے والے ملازمین کی تعداد میں اضافہ ۔دفتر میں آنے والی شکایتوں کے باقاعدگی سے دور کرنے کے لئے ضلع انتظٓمیہ سے لگاتار خط و کتابت کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں وقف بورڈ املاک پر ناجائز تعمیر پر قدغن لگانے کے ساتھ ہی وقف کی زمینوں کی ناجائز فروخت پر پوری طرح سے روک لگایا گیا ہے۔ جو بہت بڑی بات ہے ۔ مسٹر زیدی نے کہا کہ وقف متولیوں کے خلاف بدعنوانی کی شکایتوں کی جانچ کے بعد قانون کے تحت ہٹایا گیا اور عوام کے لئے وقف زمینوں سے بادی النـظرمیں فائدہ کی اسکیم بنائی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت کفایتی قیمتوں میں ہاؤس ، خیراتی اسکول اور اسپتال بنانے کی اسکیم ہے۔ جس کے لئے کئی رضا کارانہ تنظیموں کے ساتھ اس کی حکمت عملی کی جارہی ہے اور جلد ہی کام شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وقف املاک سے ہونے والی آمدنی کو بڑھانے اور وقف ایکٹ 1995 اور پٹا ایکٹ 2014 کے تعمیل کو یقینی بنایا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here