صدر رامناتھ کووند کی کامیاب بائی پاس سرجری

0
197

نئی دہلی : صدر رامناتھ کووند کی منگل کو دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں کامیاب بائی پاس سرجری کی گئی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا کہ منگل کو دہلی کے ایمس میں ہندستان کے صدر رامناتھ کووند کی کامیابی بائی پاس سرجری کی گئی ہے۔

صدر رامناتھ کووند کی کامیاب بائی پاس سرجری

انہوں نے لکھا کہ میں کامیاب آپریشن کیلئے ڈاکٹروں کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں نے صدر کووندکی صحت کے بارے میں معلوم کرنے کے لئے ایمس کے ڈائرکٹر سے بات کی ہے۔ ان کی سلامتی اور جلد صحت یاب ہونے کی پرارتھنا کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ جمعہ کو صدر نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی، جس کے بعد انہیں دہلی میں واقع آرمی کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال لے جایا گیا تھا۔ وہاں ان کی صحت کی بڑے پیمانہ پر جانچ کی گئی ایمس کے ماہرین ڈاکٹروں نے بائی پاس سرجری کے اشارے دیئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

لوئر جوڈیشری ملک کے عدالتی نظام کا بنیادی جزو ہے: کووند

صدرکووند نے روی داس جینتی کی مبارکباد دی

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here