کانپور کے پی ایس آئی ٹی پہنچے صدر جمہوریہ کوند

0
922

کانپور:3 نومبر(یواین آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند اپنے دو روزہ دورے پر آج کانپور پہنچ گئے۔42 منٹ کی تأخیر سے چکیری ائیر پورٹ پر اترنے کے بعد کانپور کے پنکی واقع پی ایس آئی ٹی میں منعقد انٹرنیشنل کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

یہاں بنگلہ دیش، عمان،سنگا پور سمیت دیگر ممالک سے آئے ماہر تعلیم اور سائنس داں لیکچر دیں گے۔پروگرام میں اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کررہی ہیں۔

پی ایس آئی ٹی کے بعد صدر جمہوریہ چھتر پتی شاہوجی مہاراج یونیورسٹی میں منعقد ایلیومنائی میٹ میں شامل ہوں گے اور چار گھنٹے تک یہیں رہیں گے۔ اس کے بعد نگر نگرم جائیں گے جہاں پر ان کا استقبال کیا جائےگا پھر وہاں سے سرکٹ ہاوس میں رات میں قیام کریں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here