صدرکووند نے روی داس جینتی کی مبارکباد دی

0
172

نئی دہلی ، 27 فروری: صدر رام ناتھ کووند نے گرو رویداس جینتی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔

صدرکووند نے روی داس جینتی کی مبارکباد دی

مسٹر کووند نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا’’شری گرو رویداس جینتی کے موقع پر ملک کے تمام لوگوں کو مبارکباد۔ گرو روی داس جی نے انسانیت کی بھلائی کیلئے معاشرتی مساوات ، اتحاد ، اخلاقیات کو پھیلانے اور بھید بھاؤ کے خاتمہ پر زور دیا‘‘۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ گرو روی داس جی نے انسانیت کو مساوات ، انصاف اور امن و ہم آہنگی کا پیغام دیا۔

انہوں نے کہا کہ آئیں ہم ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے مساوات ، اتحاد اور انصاف پر مبنی معاشرے اور ملک کی تعمیر کے لئے متحد ہو کر آگے بڑھیں۔‘‘

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here