حب الوطنی کے نغمات کے لئے یاد کیے جاینگے پریم دھون

0
263

ممبئی،6مئی : بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے ہے جن کے حب الوطنی نغمات سےعام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا پریم دھون کی پیدائش 13 جون 1923 کو پنجاب کے انبالہ میں ہوئی تھی۔

حب الوطنی کے نغمات کے لئے یاد کیے جاینگے پریم دھون

پریم دھون کی برسی کے موقع پر

انہوں نے لاہور کے مشہور ایف سی کالج سےگریجویشن کیااور موسیقی کی تعلیم پریم دھون نے پنڈت روی شنکر سے حاصل کی۔ انہوں نے ادے شنکرسے رقص کی بھی تعلیم لی۔ پریم دھون نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز موسیقار خورشید انور کے اسسٹنٹ کے طور پر سال 1946 میں آئی فلم فٹ پاتھ سے کیا۔

بطور نغمہ نگار انہیں سال 1948 میں بامبے ٹاکیز کی فلم ضدی کےنغمات لکھنے کا موقع ملا لیکن فلم کی ناکامی سے وہ کچھ خاص شناخت نہیں بنا پائے۔ گلوکار کشور کمار نے بھی فلم ضدی سے ہی اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی۔

پریم دھون کو بطور نغمہ نگاراپنی شناخت بنانے کیلئے تقریباً سات سال تک فلم انڈسٹری میں جدوجہد کرنی پڑی۔ اس دوران انہوں نے جیت، آرزو، بڑی بہو، ادا، موتی محل، آسمان، ٹھوکر اور ڈاک بابو جیسی کئی بی اور سی گریڈ کی فلمیں بھی کی لیکن ان فلموں سے انہیں کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here