پرینکا گاندھی کا دو روزہ لکھنؤ دورہ کل سے

0
870

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری اورریاستی انچارج پرینکا گاندھی اپنے دو روزہ دورے پر جمعہ کو لکھنؤ پہنچ رہی ہیں۔ ریاستی کانگریس کی مجلس عاملہ کی تشکیل کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اپنے دورو زہ قیام کے دوران پرینکا گاندھی ریاست میں تنظیمی کاموںکا جایزہ لینے کے ساتھ ہی کل ہند کانگریس کمیٹی کی جانب سے ۱۴؍دسمبرکو نئی دہلی میں منعقد ہونےوالی بھارت بچاؤ ریلی کی تیاریوںکا بھی جائزہ لیں گی۔

پرینکا گاندھی اپنے دو روزہ دورے کے دوران نو تشکیل ریاستی مجلس عاملہ کے کاموںکا بھی جائزہ لیں گی اور ضروری ہدایت دیںگی۔ ریاستی کانگریس صدر اجے کمار للو نےکہاکہ پوری ریاست میں بھارت بچاؤ ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے مہم چلائی جا رہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here