پومپیو امریکہ- طالبان معاہدے پر دستخط کریں گے:ٹرمپ

0
223

واشنگٹن، 29 فروری (ژنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا کہ وزیرخارجہ مائیک پومپیو امریکہ- طالبان معاہدے پر دستخط کریں گے۔


مسٹر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا ،’’اگر افغانستان اورطالبان کی حکومت ان وعدوں پر قائم رہتی ہیں تو ، ہمارے پاس افغانستان میں جنگ ختم کرنے اور اپنی فوج کو وطن واپس لانے کا ایک طاقتور طریقہ ہوگا۔‘‘
اس معاہدے پر پومپیو کے دستخط کے اعلان کے علاوہ ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر بغیر کسی مزید وضاحت کے افغانستان حکومت کے ساتھ مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے۔

انہوں نے افغانستان کے عوام سے ’امن اور نئے مستقبل کے اس موقع سے فائدہ اٹھانے‘پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بالآخر اس کا انحصار افغانستان کے عوام پر ہوگا کہ وہ اپنے کام کو کس طرح انجام دیں گے۔
توقع کی جارہی ہے کہ ہفتے کے روز امریکہ اور افغانستان اور طالبان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں مرحلہ وار افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا اور دیگر مسئلوں پر اتفاق ہونے کی امید ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here