لیڈی گاگا کنسرٹ کے دوران مداح کے ساتھ اسٹیج سے گر پڑیں

0
261

امریکی پاپ گلوکارہ و اداکارہ 33 سالہ لیڈی گاگا ویسے تو ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر خبروں میں رہتی ہیں البتہ ان کی ایک ایسی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر مداح بےحد پریشان ہوگئے۔

گلوکارہ لیڈی گاگا حال ہی میں لاس ویگاس میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کررہی تھی جہاں وہ پرفارمنس کے دوران مداح کے گود میں اٹھانے کے بعد اسٹیج سے نیچے گر گئیں۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران گلوکارہ نے اپنے ایک پرجوش مداح ‘جیک’ کو اسٹیج پر مدعو کیا اور پھر جوش میں آکر اس کی گود میں چڑھ گئیں، جس کے بعد مداح اپنا توازن کھو بیٹھا جس کے بعد لیڈی گاگا اور مداح اسٹیج سے نیچے زمین پر گر پڑے۔

ریڈٹ ویب سائٹ پر ایک مداح نے اس حوالے سے لکھا کہ ‘میں وہی تھا اور میں واقعی یہ سمجھا کہ لیڈی گاگا گر کر مر گئیں’۔

اس موقع پر جب مداح گلوکارہ کے لیے پریشان تھے تو انہوں نے مائیک پر اعلان کیا کہ وہ ٹھیک ہیں، جس کے بعد وہ اسٹیج پر واپس آئیں اور اس ہی مداح کے ساتھ اپنے گانے ‘ملین ریزنز’ پر پرفارم کیا۔

اس موقع پر جیک شرمندگی کے باعث روتا رہا، البتہ گلوکارہ نے اسے مطمئن کیا کہ وہ ٹھیک ہیں، جبکہ مداحوں سے درخواست کی کہ وہ انٹرنیٹ پر جیک پر تنقید کرنے سے گریز کریں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here