پرینکا کی بستی میں ریلی23 فروری کو

0
127

بستی:18 فروری(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری و مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا 23 فروری کو بستی کے ہرّیا میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گی۔


پارٹی ذرائع نے منگل کو دعوی کیا کہ اترپردیش میں کانگریس کی سوکھی جڑوں کی آبیاری کی کوششوں میں محو محترمہ واڈرا کی یہ عوامی ریلی کارکنوں میں نئی روح پھینکی گی۔ کانگریس جنرل سکریٹری کی ریلی کو تاریخی بنانے کے لئے سبھی تیاریاں زور وشور سے کی جارہی ہیں۔

اسی سلسلے میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو اور دیگر اعلی لیڈروں نے تیاریوں کو جائزہ لیا اور کارکنوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محترمہ واڈرا لکھنؤ سے روڈ شو کرتے ہوئے بستی آئیں گی اور مشرقی اترپردیش کے لئے کئے گئے سرکاری دعوؤں کی پول کھولیں گی۔ ریاستی صدر اجے کمار للو اور ریاستی سکریٹری زبیر خان نے جائے ریلی کا دورہ کرکے پارٹی لیڈر وں کے ساتھ الگ۔الگ میٹنگیں کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here