لکھنؤ:10 اکتوبر(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اترپردیش کے نظم ونسق کے حوالے سے ریاستی حکومت کی تنقید کی ہے۔
مایاوتی نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں بی جے پی حکومت میں فرضی انکاونٹر کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے راجدھانی لکھنؤ میں ہورہے واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو اس پر دھیان دینے کی نصیحت دی ہے۔
مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’’ یو پی کی راجدھانی لکھنؤ میں جب کھلے عام جرائم جاری ہیں تو پھر دیگر اضلاع کی بھی خستہ حالی کو سمجھا جاسکتا ہے۔
فرضی انکاونٹر کے حوالے سے بھی عوامی میں کافی غصہ و بے چینی ہے اور وہ آواز بلند کررہے ہیں۔اس سے واضح ہوتا ہے کہ اترپردیش میں قانون کا نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کا جنگل راج چل رہا ہے۔سرکار فوراََ دھیان دے۔
Also read