لکھنؤ:14 مارچ(یواین آئی) بے موسم کی بارش اور ژالہ باری سے اترپردیش میں ہوئی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے بارش اور ژالہ باری سے ہونے والے حادثے میں ہلاک کسانوں کے اہل خانہ کو فوری طور سے 20۔20 لاکھ روپئے کے مالی معاوضہ دئیے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مسٹر للو نے سنیچر کو کہا کہ بے موسم بارش اور ژالہ باری سے سیتا پور،لکھیم پور، جونپور، بارہ بنکی،سونبھدر اور بہرائچ سمیت تقریبا ایک درجن اضلاع میں 36 افراد کی اموات ہوئی ہیں ۔وہیں موسم کی مار سے گیہوں،جو ،مٹر، چنا، مسور اور سرسوں کی فصلیں پوری طرح سے تباہ ہوگئی ہیں اور آم کے فصل کو بھی کافی نقصان ہوا ہے ۔ زیادہ بارش اور ژالہ باری سے آلو کی تیار فیصل کھیتوں میں سڑ رہی ہے ۔ جس کی وجہ سے ریاست کے کسان کافی پریشان ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کا وفد متأثرہ اضلاع کا دورہ کر کے حالات کاجائزہ لیں گے اور حادثے میں ہلاک کسانوں کے اہل خانہ سے مل کر ان کو تسلی دیں گے ۔پارٹی حکومت پر دباؤ بنا کر جلد سے جلد مہلوکین کے اہل خانہ کو مالی معاوضہ دلانے کی کوشش کرے گی۔
Also read