پولیس سب انسپیکٹر کی لوٹی گئی پسٹل کے ساتھ ایک ملزم گرفتار- Police sub-inspector arrested with looted pistol

0
99

Police sub-inspector arrested with looted pistol

پرتاپ گڑھ:  اترپردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس فیلڈ یونٹ پریاگ راج کے سب انسپیکٹر بید پرکاش پانڈے مع فورس نے مخبر کی اطلاع پر تھانہ مہیش گنج علاقے کے ہلاس گڑھ واقع اینٹ بھٹّے کے نزدیک پیر کی شام پولیس سب انسپیکٹر سے لوٹی گئی سرکاری پسٹل کے ساتھ ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
ایس ٹی ایف ایس آئی بید پرکاش پانڈے نے بتایا کہ 2019 میں پارلیمنٹ الیکشن کے دوران ایس آئی رام بہادر سنگھ سے اس کی 9 ایم ایم سرکاری پسٹل کو بائک سوار دو بدمعاش لوٹ کر فرار ہوگئے تھے جس کی ایف آئی آر تھانہ مہیش گنج میں درج ہے ۔ مخبر نے بتایا کہ مذکورہ لوٹی گئی پسٹل وشال پاسی ساکن پارس نگر کلیان پور تھانہ کوتوالی لال گنج کے پاس ہے ،جس کو وہ کسی کو فروخت کرنے کنڈہ ڈروا روڈ پر جارہا ہے ۔
اطلاع پر تھانہ مہیش گنج علاقے کے ہلاس گڑھ اینٹ بھٹّے سے وشال پاسی کو گرفتار کر اس کے قبضے سے لوٹی گئی سرکاری پسٹل برآمد کرلی گئی ہے ۔بازپرس کرنے پر ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ 5/ مئی 2019 کووہ اپنے ساتھی محمد مصطفی کے ساتھ کنڈہ جیٹھوارہ روڈ پر سنساری پور موڑ کے نزدیک داروغہ (ایس آئی ) کی سرکاری پسٹل لوٹ کر فرار ہو گیا تھا ۔تھانہ مہیش گنج پولیس پسٹل کی برآمدگی کے متعلقہ قانونی کارروائی کر ملزم کو جیل بھیج دیا ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here