پوکرن میں تبلیغی جماعت کے عہدے داروں کے خلاف معاملہ درج

0
109

جیسلمیر،10اپریل؛راجستھان میں ضلع جیسلمیر کے پوکرن میں پولیس نے تبلیغی جماعت کے مغربی راجستھان کےچیف افسر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔


پولیس سپرنٹنڈنٹ کرن کنگ نے آج بتایا کہ مولوی عبدالحئی(48)کورونا پازیٹو پایا گیاہے۔وہ مارچ میں سہارن پور کے دیوبند مدرسے میں گیاتھا۔وہاں سے وہ مختلف مراکز میں شامل ہوا۔اس کے بعد وہ راجستھان کے چرو،ٹونک وغیرہ میں تبلیغی جماعت کےساتھ گھوما تھا۔نئی دہلی سے تبلیغی جماعت کے جو لوگ پوکرن آئے تھے،وہ بھی 23سے 26مارچ تک یہاں مدرسے میں مولوی کے پاس رکےتھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے پاس پولیس ٹیم دو بار اس سلسلے میں معلومات لینے گئی تھی،لیکن دونوں ہی بار اس نے کوئی معلومات نہیں دی اور نہ ہی پولیس کے ساتھ تعاون کیا۔اس پر اس کے خلاف دفعہ 269,270،188 اور51(بی) آفات انتظامیہ قانون 2005کےتحت معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here