دھار ضلع میں کسان منوج پارٹیدار سے پی ایم کی بات چیت

0
70

دھار:  مدھیہ پردیش کے دھار ضلع کے ترقی پسند کسان منوج پاٹیدار نے آج کہا ہے کہ نئے زرعی قوانین کے ذریعہ کاشتکاروں کو اپنی فصلیں فروخت کرنے کے مزید متبادل مل گئے ہیں۔
دھار ضلع ترلا علاقے کے کسان منوج پاٹیدار نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات چیت کی۔ مسٹر مودی نے آج کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت ملک بھر کے کسانوں کے کھاتے میں 1800 کروڑ روپئے ’سنگل کلک‘ کے ذریعہت منتقل کئے۔ اس دوران مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک کے منتخب کسانوں کے ساتھ بات چیت کی، جس میں مدھیہ پردیش کے منوج پاٹیدار بھی شامل ہیں۔
کسان منوج پاٹیدار نے مسٹر مودی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئے زرعی قوانین کی مدد سے، کسانوں کو اپنی فصلیں فروخت کرنے کے لئے مزید متبادل مل گئے ہیں۔ پہلے فصل کو مارکیٹ میں ہی فروخت کرنا پڑتا تھا۔ لیکن اب پرائیویٹ کمپنیوں کو فصل فروخت کرنے کا راستہ بھی کھل گیا ہے۔

نوجوان کسان منوج پاٹیدار نے اپنا تجربہ مشترک ہوئے مسٹر مودی کو بتایا کہ انہوں نے سویا بین کی فصل کو ایک نجی کمپنی کو فروخت کیا ہے۔ اسے یہ فائدہ ہوا کہ فصل کی فروخت کی شرح ایک دن پہلے ہی معلوم ہوگئی۔ فصل کے وزن اور اس سے متعلقہ کاموں میں مکمل شفافیت برتی گئی ہے اور اسی دن فصل کی ادائیگی بھی ہوگئی۔ منوج نے کہا کہ کمپنی کے لوگوں نے بھی فصل کے معیار سے متعلق صورتحال کو واضح کیا اور پھر یہ اختیار دیا کہ اگر وہ (کسان) چاہے تو فصل کسی اور کو فروخت کرسکتے ہیں۔
پرجوش کسان منوج نے بتایا کہ اس علاقے کے دوسرے کسانوں نے بھی اپنی پیداوار کو اسی طرح فروخت کرکے فائدہ اٹھایا ہے۔ کسان نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ کمپنی نے فصل بیچنے کے عمل میں مکمل شفافیت برتی ہے۔ جبکہ اس سے پہلے کسان صرف اپنی منڈی میں ہی اپنی فصل بیچنے پر مجبور تھے۔ مسٹر مودی نے کسان سے بہت سارے سوالات پوچھے اور کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں دہلی کے آس پاس جاری تحریک کے نام پر اپنا نظریہ مسلط کرنے کے لئے کوشش کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو اقتدار میں ہوتے وقت کسانوں کے لئے کچھ نہیں کرتے تھے اور اب زرعی اصلاحات کی مخالفت کر رہے ہیں۔
مسٹر مودی نے ملک بھر کے کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ان سے خطاب کیا۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ریاستی سطح کے خاص انعقاد میں ہوشنگ آباد ضلع کے بابئی پہنچے اور وہاں سے مسٹر مودی کا خطاب سنا۔ اس موقع پر ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما اور دیگر عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here