کورونا: مودی منگل کی صبح 10 بجے ہم وطنوں سے خطاب کریں گے

0
144

نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے حکومت کی ملک گیر مہم کے تحت ملک کے باشندوں کو آگے کی حکمت عملی سے آگاہ کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی منگل کی صبح دس بجے ہم وطنوں سے خطاب کریں گے۔


وزیر اعظم کے دفتر نے ایک ٹوئٹ کر کے کہا ہے،”وزیر اعظم نریندر مودی 14 اپریل کو صبح دس بجے قوم سے خطاب کریں گے۔“ کورونا وبا کے پیش نظر مسٹر مودی کا قوم کے نام یہ چوتھا خطاب ہوگا۔

مسٹر مودی نے گزشتہ 24 مارچ کو ہم وطنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کورونا وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی کے تحت ملک بھر میں 21 دن کی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ یہ مدت کل یعنی منگل کو ہی ختم ہونی ہے۔

مسٹر مودی نے گزشتہ ہفتہ کو کورونا وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ اس اجلاس میں لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کے سلسل میں تقریبا تقریباً اتفاق ہوگیا تھا۔ وزیر اعظم ملک کے باشندوں کو اس رضامندی کی بنیاد پر کورونا سے لڑنے کے لئے مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات اور لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے یا نہ بڑھانے کے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ اس اجلاس کے بعد کچھ رایاستوں نے اپنے یہاں لاک ڈاؤن کی مدت 30 اپریل تک بڑھانے کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے۔

اس سے پہلے پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ میں بھی مسٹر مودی نے کہا تھا کہ ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ریاستوں، ضلع انتظامیہ اور ماہرین نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here