مودی نے کرونا سے نمٹنے کے لئے ’عوامی کرفیو‘ کی اپیل کی

0
92

نئی دہلی، 19 مارچ : وزیراعظم نریندر مودی نے کرونا کو بڑی وبا قرار دیتے ہوئے اس کا مقابلہ کرنے کے لئے آج ملک کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس اتوار سے ’عوامی کرفیو‘ لگائیں اور اس پر عملدرآمد کریں۔


مسٹر مودی نے جمعرات کی شام ملک کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کروناوائرس سے بچنے کے تمام طریقے بتائے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت بہت بڑے بحران سے گذررہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ’’میں آج ہر شہریوں سے ایک حمایت مانگ رہا ہوں۔ یہ ہے عوامی کرفیو۔ عوامی کرفیو یعنی عوام کےلئے، عوام کے ذریعہ خود پر لگایا گیا کرفیو۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اس اتوار یعنی 22 مارچ کو صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک، سبھی ملک کے شہریوں کو عوامی کرفیو پر عملدرآمد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ساتھیوں، 22 مارچ کو ہماری کوشش، ہماری قوت برداشت، ملک کے مفاد میں کام کرنے کے عزم کا ایک مظہر ہوگا۔ عوامی کرفیو کی کامیابی، اس کے تجربہ، ہمیں آنے والے چیلنجوں کے لئے بھی تیار کریں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here