کرونا کے قہر کے سبب وزیراعظم نریندرمودی کا قوم سے خطاب: لاک ڈاؤن میں 3مئی تک توسیع

0
136

وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے قوم سے خطاب کے دوران لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کردیاہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ملک بھر میں جاری 21دنوں کے لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کی جائیگی۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ 20 اپریل کے بعد جہاں کورونا وباء کے کیسزسامنے نہیں آئے ہیں تو ان علاقوں میں لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی دی جائیگی۔

پی ایم مودی نے کہا کہ اس سلسلہ میں حکومت ہند کی جانب سے کل تفصیلی رہنمایانہ خطوط جاری کیے جائیں گے ۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران عوام سے معاشرتی دوری پرعمل کرنے، ماسک کا استعمال کرنے ، اپنے خاندان میں بزرگ افراد کی صحت کا خیال رکھنے اور آروگیہ ستو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے مشورہ دیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ کورونا وباء پرقابوپانے کے لیے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہوگا

وزیراعظم نریندرمودی نے لاک ڈاؤن میں تعاون کرنے پرعوام سے اظہارتشکر کیاہے۔ڈاکٹر بی آر امیبڈکر کی یوم پیدائش کے کہاکہ دستور ہند میں We The Peopleکا مطلب بھی ملک کی کثرت وحدت کو ظاہرکرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کئی ریاستوں میں نئے سال کا آغاز ہواہے اور تہواروں کے اس موسم میں لاک ڈاؤن پر عمل بھی کیاجارہاہے۔ نریندرمودی نے کہا کہ ملک میں کورونا پرقابوپانے کےلیے جلدی جلدی اقدامات کیے تھے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہند نے تیزی سے فیصلے کرتے ہوئے کورونا پرقابوپانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

 

وزیراعظم نریندرمودی نے کہاکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کا تقابل کیاجائے تو ہندوستان میں حالات بہتر ہے۔کئی ممالک میں ہندوستان سے زیادہ بدترہے اور ان ممالک میں کورونا وباء سے ہزاروں لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر حکومت کی جانب سے تیزفیصلے نہیں لیے جاتے تو ملک کے حالات کیسے ہوسکتے یہ سوچنے پرخوف کا سایہ آتاہے۔ ملک کو معاشرتی دوری اور لاک ڈاؤن کا فائدہ ملک کو ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی عوام کی زندگیوں کے آگے لاک ڈاؤن کی تکلیف کچھ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ پی ایم مودی نے گزشتہ ہفتہ کو کورونا وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی ٰکے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ اس اجلاس میں لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کے سلسل میں تقریبا تقریباً اتفاق ہوگیا تھا۔ وزیر اعظم ملک کے باشندوں کو اس رضامندی کی بنیاد پر کورونا سے لڑنے کے لئے مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس اجلاس کے بعد کچھ ریاستوں نے اپنے یہاں لاک ڈاؤن کی مدت 30 اپریل تک بڑھانے کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے۔اس سے پہلے پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ میں بھی پی ایم مودی نے کہا تھا کہ ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ریاستوں، ضلع انتظامیہ اور ماہرین نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here