بگ باس-13 میں دو لڑکیوں میں ہوئی ہاتھا پائی، ویڈیومیں دیکھیں کیسے گھروالوں نے بچایا

0
206

ممبئی: ‘بگ باس’ کویوں ہی ٹی وی کا سب سے متنازعہ ریئلٹی شونہیں کہا جاتا ہے۔ کوئی بھی سیزن ہواس گھرمیں ہنگامہ دیکھنےکو ہی مل جاتا ہے۔ وہیں بگ باس -13 بھی اس معاملے میں بالکل پیچھےنہیں ہے۔ آئے دن گھرمیں کوئی نہ کوئی ہنگامہ ہو ہی جاتا ہے۔

حال ہی میں ایک بارپھرایسا ہی کچھ ہوا۔ بگ باس -13 میں ان دنوں گھروالوں کے درمیان زبردست کشیدگی دیکھنے کومل رہی ہے۔ وجہ ہےفنالے کی ریس۔ اسی کی وجہ سےگھرمیں دولڑکیاں بری طرح بھڑگئیں۔ حیرانی کی بات یہ رہی کہ دونوں کے دمیان ہاتھا پائی بھی دیکھنےکوملی۔

دراصل بگ باس -13 کے گھرمیں نامینیشن ٹاسک رکھا گیا تھا۔ اس ٹاس کےلئے دو ٹیمیں بنائی گئی تھیں اورہرٹیم کواپنی تیجوری میں زیادہ سے زیادہ پیسے جمع کرنے تھے۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ دونوں ٹیمیں اپنی مخالف ٹیم کی تیجوری سے پیسے بھی چرا سکتی تھیں۔

وہیں اسی فراق میں دیولینا ڈنمبل اٹھاکردوسری ٹیم کی تیجوری توڑنے کی کوشش میں دوڑپڑتی ہیں۔ دیوولینا کوایسا کرتے دیکھ کرشیفالی انہیں روکنے آجاتی ہیں۔ بس پھرکیا تھا دونوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوجاتی ہے۔ رشم دیسائی بچانےآتی ہیں، لیکن ناکام رہتی ہیں۔

بگ باس کےآفیشیل ٹوئٹراکاؤنٹ پربھی اس ہاتھاپائی کا ویڈیوشیئرکیا گیا ہے۔ کچھ دیرشیفالی اوردیوولینا لڑتی رہتی ہیں، لیکن اس کےبعد گھروالے دونوں کوالگ کرتے ہیں۔ شیفالی، دیوولینا پرالزام لگاتی ہیں کہ انہوں نےناخن سےخرونچ کےنشان بنا دیئے ہیں، جوبھی ہویہ ٹاسک کافی دلچسپ رہا۔ حالانکہ نامینیشن کی بات کریں تولڑکیوں میں رشم دیسائی اورماہرہ شرما کا نام سامنے آیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here