نئی دہلی، 27 دسمبر (یواین آئی) بیرون ملک میں خام تیل میں تیزی کے بیچ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن اضافہ رہا۔
ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق، دہلی میں آج ڈیزل 15 پیسے مہنگا ہوکر 67.24 روپے فی لیٹر ہو گیا جو 12 ہفتے کی اعلی ترین سطح ہے۔ پیٹرول کی قیمت بھی چھ پیسے بڑھ کر 14 دسمبر کے بعد کی بلند ترین سطح 74.74 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی بازار میں لندن کا برینٹ کروڈکا وعدہ آج 68 ڈالر فی بیرل کے پار پہنچ گیا۔تین ماہ بعد خام تیل 68 ڈالر کے پار پہنچا ہے۔ اس قیمت میں پچھلے کچھ عرصے سے آہستہ آہستہ اضافہ ہو رہا ہے جس کا اثر مقامی مارکیٹ میں پٹرول ڈیزل کے ساتھ ساتھ دیگر پٹرولیم مصنوعات پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔
پیٹرول کی قیمت کولکتہ اور ممبئی میں بھی چھ، چھ پیسے بڑھ کر بالترتیب 77.40 روپے اور 80.40 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ چنئی میں یہ سات پیسے کے اضافہ کے ساتھ 77.71 روپے فی لیٹر رہا۔
ڈیزل کولکتہ اور ممبئی میں 16-16 پیسے مہنگا ہوا۔ کولکتہ میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 69.66 روپے اور ممبئی میں 70.55 روپے رہی۔ چنئی ڈیزل کی قیمت 17 پیسے بڑھ کر 71.10 روپے فی لیٹر ہو گئی۔
Also read