پٹرول 15 پیسے، ڈیزل 17 پیسے مہنگا ہوا

0
261

نئی دہلی، 06 جنوری (یواین آئی) پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں آج مسلسل پانچویں دن اضافہ رہا اور یہ قیمت 13 مہینے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول 15 پیسے مہنگا ہوکر آج 75.69 روپے فی لیٹر جو 22 نومبر 2018 کے بعد کی اعلی ترین سطح ہے۔

ڈیزل کی قیمت بھی 17 پیسے بڑھ کر 27 نومبر 2018 کے بعد کی اعلی ترین سطح 68.68 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں بھی پٹرول 15-15 پیسے مہنگا ہوکربالترتیب 78.28 روپے، 81.28 روپے اور 78.64 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

ڈیزل کولکتہ میں 17 پیسے بڑھ کر 71.04 روپے فی لیٹر پر اور ممبئی اور چنئی میں 18-18 پیسے مہنگا ہوکر بالترتیب 72.02 روپے اور 72.58 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here