پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں متواتر 18 ویں دن بھی مستحکم

0
71

نئی دہلی:  ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کے روزمسلسل 18 ویں روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 83.71 روپے اور ڈیزل کی قیمت 73.87 روپے فی لیٹر رہی۔ 7 دسمبر تک متواتر چھ دنوں میں پٹرول کی قیمت 1.37 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 1.45 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا۔ اس کے بعد دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہی تھیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹروز میں پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل رہیں:۔
میٹرو۔۔۔۔۔پٹرول۔۔۔۔۔ ڈیزل
دہلی۔۔۔۔۔ 83.71۔۔۔۔ 73.87
ممبئی۔۔۔۔۔ 90.34۔۔۔۔ 80.51
چنئی۔۔۔۔۔ 86.51۔۔۔۔ 79.21
کولکتہ۔۔۔۔۔ 85.19۔۔۔۔ 77.44
یو این آئی۔ شا پ۔ 0834

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here