نئی دہلی گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 24 ویں روز بھی مستحکم رہی ہیں۔
دارالحکومت دہلی میں ابھی بھی پٹرول 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور ان دونوں کی قیمتیں ملک بھر میں ریکارڈ وقت کی سطح پر ہیں۔
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخابات ہونے کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔