پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح پر

0
333

نئی دہلی، 19 ستمبر (یواین آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اچھال کی وجہ سے ملک میں پٹرول ،ڈیزل کے دام مسلسل تیسرے دن بھی تیزی سے اضافہ کے ساتھ ڈیڑھ ماہ سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں آج پیٹرول کی قیمت 29 پیسے بڑھ کر یکم اگست کے بعد کے سب سے اعلیٰ سطح 72.71 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔ یہ 6 جولائی کے بعد کی سب سے بڑی تیزی ہے جب ٹیکس میں دو روپے کا اضافہ کی وجہ سے دام اچانک بڑھ گئے تھے۔
دہلی میں ڈیزل کی قیمت 19 پیسے بڑھ کر 66.01 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی جو 29 جولائی کے بعد اعلی ترین سطح ہے۔

گزشتہ تین دن میں قومی دارالحکومت میں پٹرول 68 پیسے اور ڈیزل 58 پیسے مہنگا ہو چکا ہے. تیل مارکیٹنگ کمپنیاں گزشتہ 15 دن کی اوسط کی بنیاد پر ان کے دام طے کرتی ہیں اور اس لئے ابھی کچھ دن اور قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری رہ سکتے ہیں

کولکتہ میں بھی پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 19 پیسے مہنگا ہوا اور بالترتیب 75.43 روپے اور 68.42 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہاہے۔

ممبئی میں پٹرول 29 پیسے مہنگا ہوکر 78.39 روپے اور ڈیزل 20 پیسے مہنگا ہوکر 69.24 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

چنئی میں پٹرول کی قیمت 30 پیسے اور ڈیزل 20 پیسے کااضافہ ہوا اور یہ بالترتیب 75.56 روپے اور 69.77 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here