پٹرول ڈیزل 20 ویں روز بھی مستحکم قیمت میں

0
127

نئی دہلی، 19 مارچ : بیرون ممالک میں خام تیل میں نرمی کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز مسلسل 20 ویں روز بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی غیر ملکی منڈیوں میں خام تیل میں نرمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔ چین کی جانب سے گزشتہ ہفتے خریداری کم کئے جانے سے لندن برینٹ پانچ ڈالر سے زائد کم ہو کر 63 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ۔

پٹرول ڈیزل 20 ویں روز بھی مستحکم قیمت میں

دارالحکومت دہلی میں فی الحال پٹرول 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ 27 فروری کو ان دونوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا اور ان دونوں کی قیمتیں ملک بھر میں اب تک کی ریکارڈ سطح پر ہیں ۔ آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here