پٹرول اور ڈیزل مسلسل دوسرے دن مہنگا

0
84

نئی دہلی:   ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات کومسلسل دوسرے دن بھی اضافہ ہوا۔ آج ڈیزل کی قیمت میں 26 سے 29 پیسے تک اضافہ ہوا ۔ پٹرول کی قیمت میں21 پیسے سے 24 پیسے تک اضافہ ہوا۔ دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مسلسل 29 دن مستحکم رہنے کے بعد گزشتہ روزبڑھی ہیں ۔ آئل مارکیٹنگ شعبے کی معروف مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پیٹرول کی قیمت 23 پیسے بڑھ کر 84.20 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 26 پیسے بڑھ کر 74.38 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

ممبئی میں ڈیزل آج 81 روپے فی لیٹر کے بڑھ گیا۔ آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں۔
شہر پٹرول ڈیزل
دہلی 84.20 74.38
ممبئی 90.83 81.07
چنئی 86.96 79.72
کولکاتہ 85.68 77.97

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here