ٹرمپ کے دورے پر عوام کی کمائی کی ہورہی ہے بربادی :اکھلیش

0
68

لکھنؤ : سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد پر عوام کی محنت سے کمائی جانے والی کروڑوں روپے ضائع کرنے والی ہے۔

ٹرمپ کو “نمستے” کہنے کے لئے لاکھوں لوگوں کو جمع کیا جارہا ہے ، لیکن دکھاوے کی تمام تر کوششوں کے باوجود سچائی پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔ اکھلیش یادو نے جاری ایک بیان میں کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ ہندوستانی معیشت کساد بازاری کی زدمیں ہے۔

بیروزگاروں کو سبزباغ دکھاکرجشن میں لگانانوجوانوں کے مستقبل کو تاریک بنانا ہے۔ ہندوستان کے کسان کو اندھیرے میں دھکیل دیا گیا ہے۔ انہیں بھی گمراہ کیا جارہا ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ جس گجرات نے نے گاندھی کو جنم دیا ، جنھوں نے غریب ہندوستان کے نمائندے کی حیثیت سے ایک کپڑے میںپوری زندگی میںگزاردی۔ترپردیش میں بی جے پی حکومت کو آئے تین سال ہوگئے ہیں ، پھر بھی اس نے تمام کام نہیں کیے ہیں۔ وہ ہر مورچے پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here