دہلی انتخابات : لوگ بی جے پی کا اصل چہرہ پہچان گئے ہیں… کمل ناتھ

0
127

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے دہلی کےانتخابی نتیجہ برآمد ہونے سے قبل رجحانات کو دیکھتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کی شکست صاف نظر آ رہی ہے اور لوگ اس پارٹی کا اصل چہرہ پہچان گئے ہیں۔‘‘


گزشتہ 8 فروری کو ہوئے دہلی انتخابات کے بعد ایگزٹ پول نے ظاہر کر دیا تھا کہ عام آدمی پارٹی بہ آسانی حکومت بنانے جا رہی ہے اور بی جے پی کو شکست فاش ہاتھ لگنے والی ہے۔ آج ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے بعد جو رجحانات سامنے آئے ہیں،

اس سے بھی یہی ظاہر ہو رہا ہے کہ بی جے پی کے سبھی دعوے جھوٹ پر مبنی تھے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ دہلی انتخابی نتیجہ کے رجحانات کے پیش نظر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کی شکست صاف نظر آ رہی ہے اور لوگ اس پارٹی کا اصل چہرہ پہچان گئے ہیں۔‘‘

 

سینئر کانگریس لیڈر کمل ناتھ نے بھوپال میں دہلی انتخابات کے سلسلے میں اپنے مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’مرکز میں برسراقتدار پارٹی بی جےپی کا کوئی بھی لیڈر بے روزگاری کے سلسلے میں بات نہیں کرتا۔مرکز میں بی جےپی کی حکومت ہے،

لیکن وہ عوام کے حق میں کوئی کام نہیں کر رہی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’دہلی الیکشن میں بی جے پی کا کیا حال ہو رہا ہے، وہ سب کے سامنے ہے۔ لوگ بی جےپی کا چہر پہچاننے لگے ہیں۔‘‘

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here