Friday, May 16, 2025
spot_img
HomeArticleپارلیمنٹ کی کینٹین مراعات کی سہولت ختم

پارلیمنٹ کی کینٹین مراعات کی سہولت ختم

پارلیمنٹ کی کینٹین میں کیٹرنگ سے متعلق مراعات کی سہولت ختم کردی گئی ہے-

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارلیمنٹ کی کینٹین میں کیٹرنگ سے متعلق سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے ممبران نے لوک سبھا کی ورکنگ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں اس مراعات کو ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اب کینٹین میں ملنے والا کھانا ایک مقررہ قیمت پر دستیاب ہوگا۔
مسٹر برلا نے کہا کہ اب پارلیمنٹ کی کینٹین ناردرن ریلوے کے بجائے انڈیا ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (آئی ٹی ڈی سی) کے ذریعہ چلائے گی۔
پارلیمنٹ کی کینٹین میں تقریبا 17 کروڑ کی سبسڈی دی جارہی تھی۔ اس کینٹین میں کیٹرنگ کی سہولت پارلیمنٹ ہاؤس آنے والے مہمانوں کے ساتھ پارلیمنٹ کے عملہ ، میڈیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو فراہم کی گئی تھی

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular