ممبئی، 29 مئی ؛ بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کے لیے مشہور پنکج کپور آج 66 سال کے ہوگئے۔پنجاب کے لدھیانہ میں 29 مئی 1954 کو پیدا ہوئے پنکج کپور نے سال 1976 میں دہلی کے نیشنل اسکول آف ڈرامہ سے گریجویشن کی تعلیم مکمل کی۔اسكے بعد وہ تھیٹر اے منسلک ہوگئے۔
پنكج کپور نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سال 1982 میں آئی فلم آروهن سے کیا ۔اسی سال سرخیوں میں چھائی فلم گاندھی میں بھی پنکج کپور کو کام کرنے کا موقع ملا.
سال 1983 میں ریلیز کندن شاہ کی فلم جانے بھی دو یاروں کے ذریعے پنکج کپور نے فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنائی۔
دریں اثنا انہوں نے حاضر ہوں، منڈی، خاموش،چمیلی کی شادی جیسی فلموں میں ا پنی اداکاری کے مختلف جوہر دکھائے۔
سال 1985 میں پنکج کپور نے ٹی وی پر نشر سیریل کرم چند میں جاسوس کے کردار نبھا ر ناظرین کا جیت لیا۔
سال 1989 میں آئی فلم راکھ پنکج کپور کے کیریئر کی اہم فلم ثابت ہوئی۔
فلم میں عامر خان نے بھی اہم کردار نبھایا۔
راكھ اگرچہ باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی لیکن پنکج کپور اپنی بااثر اداکاری کے لیے بہترین معاون اداکار کے قومی ایوارڈ سے نوازے گئے۔