پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت

0
193

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خاں کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے 18 مارچ کو عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔ عمران خاں نے اپنے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب پاکستان بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے، پہلے مرحلے میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد اور فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں

عمران خان کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل

پاکستان سینٹ میں پی ٹی آئی کا قبضہ

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here