پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: کرکٹ تاریخ کی سب سےخراب امپائرنگ، 21 نوبال دیکھنےمیں ہوئی بڑی چوک

0
178

برسبین: پاکستان کےخلاف دومیچوں کی سیریزکے پہلےٹسٹ میچ پرمیزبان آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہوگئی ہے۔ برسبین ٹسٹ کے پہلے دن جہاں پاکستان نے پہلی اننگ میں 240 رن بنائےتھے۔ وہیں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونےتک آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں ایک وکٹ کے نقصان پر312 رن بنالئےہیں۔

سلامی بلےبازڈیوڈ وارنرناٹ آؤٹ 151 رن جبکہ تیسرے نمبر پربلےبازی کرنےاترے مارنس لابوشنگے 55 رن بناکرکریزپرڈٹے ہوئے ہیں۔ ڈیوڈ وارنرکے ساتھ سلامی بلےبازی کرنےاترے جوبنرس اتنے خوش قسمت نہیں رہےاورمحض تین رن سےاپنی سنچری مکمل کرنےسے محروم رہ گئے۔ انہیں یاسرشاہ نے97 رن کےانفرادی اسکورپرپویلین بھیجا۔

تاہم آسٹریلیا اورپاکستان کےدرمیان یہ مقابلہ محض ڈیوڈ وارنرکی شانداربلےبازی تک ہی محدود نہیں رہی ہے، بلکہ اسےکرکٹ تاریخ کےسب سے خراب امپائرنگ والے مقابلوں میں سرفہرست رکھا جائےگا۔ ٹسٹ کے پہلےدن جہاں آسٹریلیائی گیند بازپیٹ کمنس کی نو بال کو تیسرے (تھرڈ) امپائرتک نےنظراندازکردیا تھا،

وہیں دوسرے دن کےابتدائی دوسیشن میں ہی کھلاڑیوں کوخراب امپائرنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ عالم یہ رہا کہ ان دوسیشن میں گیند بازوں نے 21 نوبال پھینکی، لیکن امپائراسےدیکھنے میں پوری طرح چوک گئے۔

اس میچ میں سبھی کی نظریں پاکستان کے نوجوان تیزگیند بازنسیم شاہ پرمرکوزتھیں، جواس مقابلےسے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیوکررہے تھے۔ حالانکہ ان کےلئے یہ میچ ابھی تک برے خواب جیسا ثابت ہوا ہے۔

دراصل ڈیوڈ وارنرکو27 ویں اوورمیں نسیم شاہ نےآؤٹ کردیا تھا۔ گیند ڈیوڈ وارنرکےبلےکا کنارہ لےکروکٹ کیپررضوان کے ہاتھوں میں چلی گئی تھی، لیکن یہ گیند نوبال نکلی۔ نسیم شاہ کا پیرفرنٹ فٹ کریزسےکافی باہرتھا۔

آسٹریلیا کےتیزگیند بازپیٹ کمنس نے برسبین ٹسٹ کےپہلے دن پاکستان کےبلےبازمحمد رضوان کوآؤٹ کیا تھا۔ مگراس وکٹ کولےکرتب تنازعہ پیدا ہوگیا جب رپلےمیں دیکھا گیا کہ پیٹ کمنس کی وہ گیند نوبال تھی۔

حیران کرنے والی بات یہ ہےکہ تیسرے امپائرنےمیدانی امپائرکےفیصلے کونہیں بدلا اوررضوان کوآؤٹ قراردے دیا گیا۔ اس فیصلے پرآسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ، ایڈم گلکرسٹ اوربریٹ لی نے بھی حیرانی کا اظہارکیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here