پاک سری لنکا سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی

0
302

لاہور: پی سی بی نے پاک سری لنکا سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کے لیے تاریخوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک سری لنکا سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کے لیے تاریخوں کا اعلان کردیا جس کے مطابق ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی۔

 

رپورٹ کے مطابق ٹکٹ 21 ستمبر سے ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز میں بھی دستیاب ہوں گے۔

سری لنکا کے خلاف ایک روزہ، ٹی ٹوینٹی میچز کے لیے ٹکتوں کی قیمتیں بھی مقرر کردی گئی ہیں، کراچی میں ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

لاہور میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی میچز کے ٹکٹوں کی قیمت بھی 500 سے 5000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ایک روزہ، ٹی ٹوینٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی، سرفراز احمد 2017 سے تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here