ٹیکہ کاری کے لئے پاکستان کو چین سے ملی ویکسین

0
111

اسلام آباد، 2 فروری : چین سے کووڈ۔ 19 ویکسین کی پانچ لاکھ خوراک پاکستان پہنچنے کے بعد بدھ سے ٹیکہ کاری مہم شروع کی جائے گی۔

پاکستانی فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے سے پیر کی صبح ویکسین کی پہلی کھیپ یہاں پہنچی۔

پاکستان کے روزنامہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کل نور خان ہوائی اڈے پر منعقدہ ایک تقریب میں چینی سفیر نونگ رونگ کی جانب سے سنوفارما ویکسین کی پانچ لاکھ خوراک وصول کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے سبھی صوبوں، گلگت، بلتستان اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ویکسین کی ڈوز بھیجنے کا عمل شروع ہوگیا ہے، اگرچہ سلامتی اسباب سے اسے خفیہ رکھا جارہا ہے۔

اس دوران پاکستان میں کورونا کے ایک دن میں 1615 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس انفیکشن سے 26 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here