اسلام آباد،14اکتوبر(یویان آئی)پاکستان کے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں، قبائلی اضلاع اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں پیر کی صبح ایک مرتبہ پھر زلزلہ محسوس کیا گیا۔
زلزلہ پیما ادارہ کے مطابق زلزلہ کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان تھا جبکہ اس کی گہرائی 157 کلو میٹر تھی۔
روزنامہ ’ڈان‘ کے مطابق صبح 6 بج کر 11 منٹ پر آنے والا زلزلہ پشاور ، مالاکنڈ، چارسدہ، مردان، وزیرستان، دیر،چترال، نوشہرہ، مانسہرہ، ہزارہ ڈویژن، بٹ گرام کے ساتھ ساتھ راولپنڈی اور اسلام آباد کے گرد و نواح میں بھی محسوس کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح آنے والے اس زلزلہ سے ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، البتہ زلزلہ سے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ قرآنی آیات پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
Also read