ملک میں دھیمی پڑی کورونا کے ایکٹو کیسزکی رفتار

0
87

نئی دہلی 11 مئی : ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی رفتاردھیمی پڑنے اور اس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد انفیکشن کے نئے کیسز کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی وجہ سے ایکٹو کیسز کم ہو کر37،15،221 رہے گئے ہیں ۔

ملک میں دھیمی پڑی کورونا کے ایکٹو کیسزکی رفتار

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25،03،756 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ اس کے بعد اب تک 17 کروڑ 27 لاکھ 10 ہزار 066 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3،29،942 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار 517 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 3،56،082 افراد کے صحتیاب ہونے سے کووڈ 19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،90،27،304 ہوگئی۔

ملک میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 37،15،221 ہے ۔ اسی عرصے کے دوران 3،876 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2،49،992 ہوگئی۔ ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 82.75 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 16.16 فیصد ہوگئی ہے ،وہیں شرح اموات اب ابھی 1.09 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 24920 کم ہو کر 5،93،150 ہوگئے۔ اس دوران ریاست میں مزید 61،607 مریضوں کے صحتیاب ہونےسے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 44 ، 69،425 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 549 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 76،398 ہوگئی ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here