کرناٹک میں آکسیجن کی قلت کے باعث 24 افراد کی موت

0
92

چامراج نگر، 3 مئی : کرناٹک کے ضلع چامراج نگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کے مختلف اسپتالوں میں 24 مریضوں کی موت ہو گئی ۔

کرناٹک میں آکسیجن کی قلت کے باعث 24 افراد کی موت

چامراج نگر کے ڈپٹی کمشنر روی نے کہا کہ ان میں سے 23 مریضوں کی موت سرکاری اسپتالوں میں ہوئی جبکہ ایک مریض نے پرائیوٹ اسپتال میں دم توڑا ۔ انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی موت اتوار کی صبح آٹھ بجے سے پیر کے آٹھ بجے کے درمیان ہوئی ۔

اس کے علاوہ 11 دیگر مریضوں کی موت دیگرسنگین بیماریوں کے سبب ہونے کی رپورٹیں سامنے آئی ہیں ۔


اتوار سے پیر کی صبح تک 24 کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ سب کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔


مسٹر روی نے کہا کہ جن مریضون کی موت ہوئی ہے، وہ تمام وینٹیلیٹروں پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان مریضوں کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے ، یہ ضروری نہیں ہے ۔ چامراج نگر میں کورونا مریضوں کی موت کے باعث گردو نوح کے علاقوں میں آکسیجن کی کمی کے تعلق سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اتوار سے پیر کی صبح تک 24 کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ سب کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ضلع انچارج اور وزیر سریش کمار نے بنگلورو میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے چامراج نگر ضلع سے اموات کے اعدادو شمارطلب کئے ہیں اور اموات کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جائے گا۔ قصوروار پائے جانے والوں کے سخت کارروائی کی جائے گی ۔

متوفین کے اہل خانہ نے اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور قصوروار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here