قومی راجدھانی میں آکسیجن بینک کی سہولت: کیجریوال

0
152

نئی دہلی، 15مئی: دہلی کے وزیراعلی اروندکیجریوال نے کہاکہ قومی راجدھانی میں ہوم آئسولیشن میں رہ رہے اور میڈیکل آکسیجن کے ضرورت مندوں کے لئے آکسجین کنسنٹریٹرس بینک قائم کئے گئے ہیں۔

قومی راجدھانی میں آکسیجن بینک کی سہولت: کیجریوال

مسٹر کیجریوال نے سنیچر کو یہاں ڈیجیٹل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے ہرایک ضلع میں 200آکسیجن کنسنٹریٹر کے ساتھ آکسیجن بینک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہوم آئسولیشن والے مریضوں کو میڈیکل آکسیجن کی ضرورت پڑتی ہے تو ہماری ٹیم دو گھنٹے کے اندر آکسیجن کنسنٹریٹر کے ساتھ ان کے دروازے پر پہنچے گی۔

انہوں نے کہاکہ دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے فعال معاملات 6500کے قریب کم ہوئے ہیں اور ان کی شرح کم ہوکر 11فیصد رہ گئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here