کورونا مریضوں اور ان کے تیمارداروں کوکھانا فراہم کرانا ہمارا مقصد۔ عبیدا لرحمان

0
121

نئی دہلی، 20مئی : تعلیم کے میدان میں سرگرم اور سپر تھرٹی کے معاون رحمان تھرٹی کے با نی چیرمین عبیدالرحمان نے کہا ہے کہ جب تک کورونا ہے اس وقت تک پٹنہ میں کورونا مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو صاف ستھرا اور مقوی کھانا فراہم کرانا ہمارا مقصد ہے اور اس کیلئے ہماری ٹیم پوری مستعدی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

کورونا مریضوں اور ان کے تیمارداروں کوکھانا فراہم کرانا ہمارا مقصد۔ عبیدا لرحمان

انہوں نے کہاکہ اس وقت روزانہ سو سے زائد کورونا کے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو دوپہر اور رات کا کھانا پہنچایا جارہا ہے اور انہیں بھی کھانا مہیا کرایا جاتا ہے جن کے فون آتے ہیں اور وہ گھر پر کورنٹائن میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے جہاں صحت کے مسائل پیدا ہوئے ہیں وہیں کھانے پینے کے مسائل بھی پیش آرہے ہیں، کچھ مجبوری کی وجہ سے تو کچھ لوگ پیسے رہتے ہوئے بھی کھانا کھانے سے محروم ہیں۔ اس کے علاوہ جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہوٹل، ریسٹورینٹ، ڈھابے اور کھانے پینے کی دکانیں بند ہیں جس کی وجہ سے مریضوں اور تیمارداروں کو کھانے پینے کی پریشانی کا سامنا ہے۔


رحمان تھرٹی اور برج انڈیا نے فیصلہ کیا ہے کہ آکسیجن کی کمی کو دور کرنے کے لئے ضرورت مندوں کو آکسیجن کنسنٹریٹر بھی مہیا کرایا جائے تاکہ آکسیجن کی کمی کے سبب اموات سے بچایا جاسکے۔ اس کے علاوہ ان لوگوں تک بھی کھانا پہچایا جاتا ہے جہاں سے فون آتے ہیں۔


مسٹر رحمان نے کہاکہ ایسی صورت حال میں رحمان تھرٹی نے اپنی ٹیم کے ذریعہ کورونا مریضوں اور ان کے تیمار داروں کو اسپتال میں کھانا پہنچانے کا فیصلہ کیا اور گزشتہ کئی ہفتوں سے وہ ضرورت مندوں کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔اانہوں نے کہاکہ کھانا کھلانے کا یہ پروگرام برج انڈیا کے ساتھ مل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا مریض کے لحاظ سے کھانے میں پروٹین کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ کھانے میں روٹی، چاول، دال اور پروٹین سے لیس دو طرح کی سبزیاں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کھانے کی تقسیم میں جسمانی دوری کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور ہماری ٹیم کے رکن کھانا تقسیم کرنے سے پہلے سب کوٹوکن دے دیتے ہیں تاکہ صحیح لوگوں کھانا مل سکے اور بھیڑ بھاڑ سے بھی بچاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ رحمان تھرٹی اور برج انڈیا نے فیصلہ کیا ہے کہ آکسیجن کی کمی کو دور کرنے کے لئے ضرورت مندوں کو آکسیجن کنسنٹریٹر بھی مہیا کرایا جائے تاکہ آکسیجن کی کمی کے سبب اموات سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ ان لوگوں تک بھی کھانا پہچایا جاتا ہے جہاں سے فون آتے ہیں۔

واضح رہے کہ رحمان تھرٹی سپرٹھرٹی کے آنند کمار کے ساتھ کلاسیز چلاتے ہیں اور اس سے سیکڑوں طلبہ کو فائدہ پہنچا ہے اور وہ ڈاکٹر انجینئر بن رہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here