وزیراعظم سمیت سبھی ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ میں سے 30فیصد کی کٹوتی کرنے کےلئے آرڈنینس

0
91

نئی دہلی،6اپریل(یواین آئی)کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیداحالات سے نمٹنے کےلئے وسائل جٹانے کے مقصد سے حکومت نے وزیراعظم سمیت سبھی ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ میں ایک سال تک 30فیصد کی کمی کرنے کےلئے ایک آرڈنینس کو منظوری دی ہے۔


صدر ،نائب صدر اور سبھی گورنروں نے بھی اس آرڈنینس سے الگ خوداپنی مرضی سے ایک سال تک اپنی تنخواہوں میں سے 30فیصد کی کمی کرنےکی اپیل کی ہے۔اس کے ساتھ ہی ارکان پارلیمنٹ کے فنڈ کو دو سال کےلئے ملتوی کرکے اس کی رقم کوبھی ملک کے کنسولیڈیٹیڈ فنڈ میں رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس آرڈنینس کو منظوری دی گئی۔اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ آرڈنینس ارکان پارلیمنٹ کہ تنخواہ ،بھتے اور پنشن سے متعلق آرٹیکل 1954میں ترمیم کےلئے لایا گیا ہے اور ارکان پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں اس کےلئے قانون بنایا جائےگا۔آرڈنینس کے التزام گزشتہ ایک اپریل سے نافذ ہوں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here