ریختہ فاؤنڈیشن کی جانب سے آن لائن ریختہ لغت کی پیشکش

0
194

نئی دہلی، یکم جون : ریختہ فاؤنڈیشن نے اردو زبان سیکھنا اور سمجھنا آسان بنانے کے لئے ریختہ لغت تیار کی ہے جو تین زبانوں اردو، ہندی اور انگریزی میں ہے اور اسے دنیا میں کہیں بھی مفت استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ریختہ فاؤنڈیشن کی جانب سے آن لائن ریختہ لغت کی پیشکش

ریختہ فاؤنڈیشن کے سنجیو سراف نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں ملک میں اردو زبان اور شاعری کے شائقین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہ رجحان پوری دنیا میں پھیلاہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کچھ لوگ قارئین اور سامعین کی حیثیت سے اردو زبان سے وابستہ ہیں، وہیں بہت سارے لوگ ایسے ہیں جن کی دلچسپی اردو زبان اور اسکرپٹ سیکھنے، شاعری سمجھنے، تحقیق اور بہت ساری وجوہات پر مبنی ہے۔ اس طرح کا وقت کسی بھی زبان کے لئے بہت اہم ہوتا ہے اور اس زبان کی جامع لغت ایک ضرورت بن جاتی ہے۔


دنیا میں کہیں سے بھی یہ لغت مفت میں  استعمال کے لئے  rekhtadictionary.com 


انہوں نے کہا کہ اردو زبان لغت کے معاملے میں ایک غریب زبان رہی ہے۔ زیادہ تر لوگ جو اردو زبان سے محبت کرتے ہیں وہ اس کی رسم الخط سے آگاہ نہیں ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس حقیقت کو جاننے کے باوجود ابھی تک اس سمت میں کوئی تفصیلی کام نہیں کیا جاسکا تھا۔ لیکن اب ریختہ فاؤنڈیشن کی جانب سے اس جانب ایک قابل ستائش پہل کی گئی اور اس تدوین شدہ ورچوئل لغت اپنی نوعیت کی پہلی کاوش ہے جو تین زبانوں اور رسم الخط میں دستیاب ہے۔ دنیا میں کہیں سے بھی یہ لغت مفت میں استعمال کے لئے  سرچ کریں rekhtadictionary.com 

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here